18 ستمبر، 2006، 8:26 PM

عراق

كركوك ميں بم دھماكوں ميں كم سے كم 25 افراد ہلاك اور70 زخمي ہو گئے ہيں

كركوك ميں بم دھماكوں ميں كم سے كم 25 افراد ہلاك اور70 زخمي ہو گئے ہيں

عراق كے شہر كركوك ميں پوليس كے مطابق مختلف بم دھماكوں ميں كم سے كم 25 افراد ہلاك اور 70 زخمي ہو گئے ہيں

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے شہر كركوك ميں مختلف بم دھماكوں ميں كم سے كم 25 افراد ہلاك اور 70 زخمي ہو گئے ہيں اطلاعات كے مطابق ايك دھماكہ عراق كے صدر جلال طالباني كي جماعت پيٹرياٹك يونين آف كردستان كے دفتر كے قريب ہوا پوليس كے ايك تفتيشي مركز كو بھي نشانہ بنايا گيا ہے اطلاع كے مطابق كئي پوليس والے اس حملے كا نشانہ بنے ہيں عراق ميں سني عرب اورسني كرد دونوں اس شہر پر دعوي كرتے ہيں بعض مبصرين كا خيال ہے كہ عراق ميں دہشت گردي كے واقعات كے پيچھے امريكي اور اسرائيلي خفيہ ايجنسيوں كا ہاتھ ہے جن كا القاعدہ دہشت گرد تنظيم سے قريبي رابطہ ہے جس كي بنياد پر امريكيوں كو كئي سال تك عراق ميں دہشت گردي كو بہانہ بنا كر رہنے كا جواز فراہم كرنا ہے اور چونكہ القاعدہ كے شجرہ خبيثہ كو امريكہ نے لگايا ہے اور وہي اس كي آبياري بھي كررہا ہے اور اس منحوس گروپ كي غيراسلامي كارروائيوں كے ذريعہ اسلام كو بدنام كرنے كي ناكام كوشش كررہا ہے

News ID 382254

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha